saharyar afradi

بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا

ویب ڈیسک (کوہاٹ) : بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے شرکت کی .کشمںنر عبدالجبارنے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت کوہاٹ ڈویژن میں دس لاکھ درخت لگائے جائیں گے اورشہریار خان آفریدی کے کہنے کہ مطابق درخت لگانا صدقہِ جاریہ ہے، ٹمبر مافیا درخت کاٹ کر ارب پتی بن گئے ہیں. سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والے بیس ممبران اسمبلی کو عمران خان نے پارٹی سے نکالا، مخالفین مذاق اڑاتے ہیں تنقید کرتے ہیں لیکن ہار نہیں مانیں گے، 72 سال میں کسی نے کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں ڈالنے کی ہمت نہیں کی، کشمیر کو نقشے میں ڈالنے پر ہندوستان سے زیادہ اپنوں نے تنقید کی ، کئی اداروں میں کرپشن بڑھ گئی ہے. پہلے اگر دس روپے کی کرپشن ہوتی تھی اب سو روپے کی ہو رہی ہے.

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق