saba

مسجد وزیرخان میں فلم کی شوٹنگ کے ایشو پر وزیراعلی پنجاب کا نوٹس

ویب ڈیسک (لاہور) : مسجد وزیرخان میں فلم کی شوٹنگ کے  ایشو پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا، پنجاب اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی، اداکارہ صبا قمر کہتی ہیں مسجد کے تقدس کی پامالی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔
مساجد میں گانہ بجانا اور موسیقی بلکل ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کا حکم دے دیا۔
مسجد میں نامور گلوکاربلال سعید کے گانا قبول کی شوٹنگ کے دوران رومانوی سین عکس بند کروانے کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں بھی جمع کروا دی گئی ۔
مذمتی قرارداد میں مسجد وزیرخان میں ویڈیو شوٹنگ کے نام پر فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی سمیرا کومل نے موقف اختیار کیا کہ مسجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
اداکارہ صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں نامور گلوکار بلال سعید کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری طرف اداکارہ صبا قمر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہےکہ مسجد میں صرف نکاح کا سین عکس بند کیا گیا، سوشل میڈیا پروائرل ہونی والی وییڈ یو پوسٹرمیکنگ کے دوران بنائی گئی ہے، گیارہ اگست کو مکمل ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد سچ سب کے سامنے اجیگا۔