1596946935

وزیراعظم نے شجرکاری مہم کاافتتاح کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان آج ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کاافتتاح کرلیا ہے، جس کے دوران ملک بھرمیں ایک دن میں تقریباً 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں پاکستان بھرسے ہر ایک کو آج شروع ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ، وزرائے اعلیٰ اورٹائیگرفورس کے رضاکاروں سے بھی کہا کہ وہ سب سے بڑی شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔
وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کے دس لاکھ سے زائد رضاکار بھی دس ارب پودے لگانے کے سونامی منصوبے میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  انسولین کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، شوگر کے مریض پریشانی کا شکار