Wasim Akram

پاکستان کی شکست پر وسیم اکرم کی اظہر علی پر تنقید

ویب ڈیسک (کراچی): مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کپتان اظہرعلی پر شدید تنقید.
وسیم اکرم نے کپتان اظہرعلی کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کپتان نے موقع کھو دیا ۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اظہرعلی کو کئی مواقع ملے لیکن وہ فائدہ نہیں اٹھا سکے، شکست سے شائقین کرکٹ اور پاکستان ٹیم کو تکلیف ہوئی ہوگی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم قدرتی صلاحیتیوں، غیریقینی اوراٹیک کا نام ہے، ہم کاؤنٹی بولرز نہیں ہیں جو آئیں اور سارا دن لائن اینڈ لینتھ پر بولنگ کریں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ 17 سالہ نسیم شاہ کی اسپیڈ 90 میل فی گھنٹہ اور 20 سالہ شاہین آفریدی کی 88 میل فی گھنٹہ ہے ، صورتحال کچھ بھی ہو انہیں اٹھارہ بیس اوورز کرنے چاہئیں تھے۔
دوسری جانب کپتان اظہرعلی نے اپنی کپتانی کو شکست کی وجہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئےکہا ان کے مطابق بطور ٹیم ہم اچھا پرفارم نہ کرسکے۔
میچ کے بعد میڈیا کانفرنس میں اظہر علی سے سوال ہوا کہ کیا آپ نے خراب کپتانی کی یا ٹیم اچھا نہیں کھیلی، اس پر انھوں نے کہا کہ بطور کپتان میں اس شکست کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں مگر آپ میری قیادت کو شکست کی وجہ قرار نہیں دے سکتے، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔