article 2135434 12C6F661000005DC 99 308x185

گلبرگ کے علاقے میں ہارڈ ڈیسک ڈیٹا نے بھائی کو بھائی کا دشمن بنا لیا

ویب ڈیسک (پشاور): تھانہ گلبرگ کے علاقے میں ہارڈ ڈیسک کے ڈیٹا نے بھائی کو بھائی کا دشمن بنا دیا. جندر گلی نوتھیہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خون سفید ہو کر خونریزی پر اتر آیا. مبینہ طور پر بھائی نے ہی اپنے سگے بھائی کی جان لے لی. ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

گلبرگ کے علاقے جندر گلی نوتھیہ میں دو بھائیوں کے درمیان ہارڈ ڈیسک سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے پر تکرار ہوئی آپس میں چپقلس اور بحث و مباحثہ ہوا۔ مقتول کی والدہ کے مطابق دونوں بھائی کچھ دیر بعد گھر سے نکلے کہ اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ جیسے ہی مقتول کی والدہ گھر سے نکلی تو اس نے اپنے مقتول بیٹےکو زخمی حالت میں پایا جبکہ دوسرا بھائی اسے اٹھا کر لے جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات سر پر آ گئے، خیبر پختونخوا کا ہائوس پورا نہیں، اپوزیشن رہنما عباداللہ

اس سلسلے میں مقتول کی والدہ کے بیان کے مطابق ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
پولیس نے فوری کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر دیا مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اصل حقائق جاننے کے لئے ایس آئی افتخار خان نے اپنی ٹیم کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ قتل کے اصل محرکات اور حقائق تک پہنچا جا سکے۔ جلد ہی حقائق منظرعام پر لاکر ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا.

مزید پڑھیں:  پشاور، ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا