ایمن خان انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ بن گئی

ویب ڈیسک (کراچی) :پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ و ما ڈل ایمن خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 70 لاکھ ( 7 ملین ) فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ بن گئیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے پر ایمن خان کو انکی بیسٹ فرینڈ مومل اور جڑواں بہن اداکارہ منال خان نے مبارکباد بھی دی۔

ایمن خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی فعال رہتی ہیں، وہ مداحوں کے ساتھ اکثر و بیشتر اپنی بیٹی امل اور شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ایمن 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اُن کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام امل ہے، فی الحال ایمن نے اداکاری سے بریک لیا ہوا ہے۔