ضلع خیبر میں پودے اکھاڑنے کا معاملہ- 10افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک (باڑہ ) : ضلع خیبر میں پودے اکھاڑنے کے معاملہ پر تھانہ باڑہ میں سپاہ قوم کے 10افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ۔
پولیس کے مطابق رینج فارسٹ آفیسرکی مدعیت میں درج کی گئی ہے ،ایک ملزم گرفتارکر لیا گیا ، محکمہ جنگلات کے اہلکار ٹائیگر فورس کے تعاون سے منڈی کس میں شجرکاری مہم میں مصروف تھے، سپاہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد نے پودے اکھاڑ دیئے، سرکاری عملے کو زدوکوب کیا ، مشتعل افراد 500 بیلچے او ردیگر سرکاری اوزار بھی ساتھ لے گئے، مشتعل افراد نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس کی مالیت 8 لاکھ بنتی ہے۔