مسجد وِزیر خان میں گانے کی ریکارڈنگ کا معاملہ -گلو کار بلال سعیدنے مافی مانگ لی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ معاملہ ،گلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی اور ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان کے سین شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا ،بلال سعید کا کہنا ہے کہ مسلمان ہوں اور کبھی مسجد کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا ۔جو بھی غلط فہمی ہوئی اس پر سب سے معافی مانگتا ہوں اور مسجد والے سینز نکال دوں گا ، گلوکار بلال سعید نے مزید کہا کہ اپنا گانا تیارکیا جس میں نکاح کے سین شامل کئے لیکن غلط فہمی کی وجہ سے ایشو بن گیا ،مسلمان ہوں اور الحمد للہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں ۔