ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں نمایاں اضافہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں نمایاں اضافے کے ساتھ صحت یاب افرادکی مجموعی تعداد دو لاکھ ساٹھ ہزار سات سو چونسٹھ ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سترہ ہزارسات سو ننانوے ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پانچ سو انتالیس افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران پندرہ اموات ہوئیں ۔