ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ اکسٹھ اضلاع سے کم ہو کر صرف دواضلاع تک محدود ہوگیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ اکسٹھ اضلاع سے کم ہو کر صرف دواضلاع تک محدود ہوگیا ہے جن میں تھرپارکر اور بہاولپورشامل ہیں۔

ٹڈی دل پر قابو پانے کے قومی مرکز کے مطابق یہ کامیابی قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کی وزارت، زراعت کے صوبائی محکموں اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں کی ٹڈی دل کے حملوں کا مقابلہ کرنے میں انتھک کوششوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔

مرکز نے بتایا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے د وران گیارہ لاکھ تین ہزار آٹھ سو ستر ہیکڑ رقبے پر ٹڈی دل کے خلاف آپریشن مکمل کئے گئے۔

مرکز نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی ایشیاء اور ایران سے اب ٹڈی دل کے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم بھارت اور افریقہ سے آنے والے ٹڈی دل کے حملے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔