Volkan2

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر کی وزارت خارجہ آمد

ویب ڈیسک (اسلام آباد):اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر کی وزارت خارجہ آمد،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگایا،نومنتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے ،ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی ،جس سے نومنتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی خطاب کریں گے ،وولکن بوزکر وزیراعظم عمران خان سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں یواین جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے ایجنڈے کے حوالے سے مسائل اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وولکن بوزکر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری