642668 2045948 corona pak2 akhbar

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1لاکھ 23ہزار 849ہوگئی

ویب ڈیسک(اسلام آباد):سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 849 ہو گئی۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار 477 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34692 ، بلوچستان میں تعداد 11906 ہو گئی۔اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15261 , آزاد جموں و کشمیر 2141 , گلگت میں 2334 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 495 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 47 ہزار 584 ٹیسٹ ہو چکے، ملک بھرکیاسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے،ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار357 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت، پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب