ibrahim

وزیراعظم عمران خان کامالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح سے ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈسک (اسلام اباد):وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤ ں کا کورونا وباء کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ، کورونا کے خاتمے، اس موقعہ پر وزیراعظم نے معیشت خصوصاً سیاحت کی بحالی کیلئے مالدیپ کے اقدامات کی تعریف کی ۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے مزید بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی اور اہم معاشی شعبے بتدریج کھولے جا رہےہیں ، ترقی پذیر ملکوں کو صحت اور مالیاتی شعبے میں چیلنجز درپیش ہیں ،

وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کو جنوبی ایشیاء میں امن و امان سے متعلق پاکستان کےمؤقف سے آگاہ کیا ، وزیراعظم نے مزید بتایا کہ جنوبی ایشیا کے ملکوں کی ترقی کیلئے خطے میں امن و استحکام ضروری ہے ، پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان