murad saeed 1 1

وزیراعظم عمران خان کا "احساس” موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔وفاقی وزیر ڈاک و مواصلات

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وفاقی وزیر ڈاک اور  مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی بے گھر افراد کیلے پناہ گاہ بنانے کا عزم کیا ، اسلام آباد سے شروع ہونے والا ایک پناہ گاہ عمران خان کے عزم اور احساس کی وجہ سے آج تقریبا” 200 تک پہنچ چکے ہیں ، کتنے حکمران آئے اپنے لیے عالی شان وزیراعظم ہاوس کے ساتھ پانچ پانچ کیمپ آفسسز بنائے لیکن سڑک پر پڑے شہریوں کیطرف کسی نے توجہ نہیں دی ، عمران خان نے ذاتی آسائش کے بجائے بڑے شہروں میں مزدوری کیلے آئے بے گھر افراد کو ریاست کا مہمان بنایا ، ملک کے ہر بڑے شہر میں موجود پناہ گاہوں سے جہاں روزمرہ دیہاڑی پر کام کرنے والے محنت کش مستفید ہو رہے ہیں وہاں دور دراز سے علاج معالجے اور نوکری کیلے آئے مسافر شہری بھی مستفید ہو رہے ہیں ،

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے پناہ گاہوں سے اب تک 11 لاکھ 72 ہزار 654 شہریوں کو سہولت دی ہیں ، خیبر پختونخواہ کے پناہ گاہوں سے 3 لاکھ 51 ہزار 518 شہری مستفید ہوئے ہیں ، پنجاب کے پناہ گاہوں سے 12 لاکھ 10 ہزار 734 لوگوں کو سہولت مل چکی ہیں ، ریاست نے ان محنت کشوں کو مہمان بنا کر نہ صرف ان کو رہائش دی بلکہ عزت سے کھانا بھی دیا جاتا ہے ، رحم،انصاف اور احساس فلاحی ریاست کی بنیاد اور یہی عمران خان کا عزم ہے ، ماضی کی حکمران اور موجودہ وزیراعظم میں یہی فرق ہے کہ وہ اپنے لیے محلات بناتے رہے عمران خان کمزور طبقے کو اٹھا رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی