حکومت اور اپوزیشن کا بالغ نظری کا مظاہرہ قابل تحسین ہے، قومی معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر خارجہ نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو خطوط لکھے ہیں جس میں شاہ محمود قریشی نے دونوں رہنماؤں سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے خط میں کہا اپوزیشن کے مثبت رویے کی تعریف پارلیمنٹ میں بھی کرچکا، ثابت ہوگیا قومی مفادات کے تحفظ کیلئے سب کا مؤقف ایک ہے۔

شاہ محمود قریشی کا خط میں کہنا تھا 55 سال بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا، اپوزیشن کی قابل عمل تجاویز کو ہمیشہ اہمیت دیتے رہیں گے۔