ملک میں کورونا وائرس بالکل ختم نہیں ہوا- وفاقی وزیر اسد عمر

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی طرف سے سن رہا ہوں کورونا ختم ہوگیا، کورونا وائرس بالکل بھی ختم نہیں ہوا، ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے، کورونا کی وجہ سے گزشتہ روز 15 افراد جاں بحق ہوئے، ہمارے لیے 15 اموات بھی زیادہ ہیں، کورونا کیسز میں کمی کیوں ہوئی، اس کی وجہ بہترین حکمت عملی ہے۔