25 apr kamranbangash 2

افسوسناک واقعہ غیر قانونی ریڑھی بانوں کے ساتھ پیش آیا-معاون خصوصی اطلاعات کا ردعمل

ویب ڈیسک (پشاور):ٹاون ون پشاور فائرنگ واقعے پر معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کا رد عمل،انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ رات کو باچا خان چوک میں غیر قانونی ریڑھی بانوں کے ساتھ پیش آیا،متعلقہ میونسپل اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، دوران ڈیوٹی پہلے سے اسلحہ کی استعمال پر مکمل پابندی ہے،معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کیسے ایک میونسپل اہلکار نے فائرنگ کی، کامران بنگش کا کہنا تھا کہ متعلقہ شخص کے خلاف فقیرآباد تھانے میں ایف آئی آر درج ہو چکی ہے،احتجاج کرنے والے ریڑھی بانوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،کسی بھی طور پر مزدور دشمن اقدامات کا ساتھ نہیں دیں گے،متعلقہ ٹاون میونسپل آفیسر کو انکوائری رپورٹ جلد از جلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی