5f314d0df3fcf

چمن میں مال روڈ پر گذشتہ روز دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار

ویب ڈیسک (چمن): چمن میں مال روڈ پر گذشتہ روز موٹر سائیکل بم دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے. دھماکے میں 5 افراد شہید جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی ایف آئی آر کوئٹہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او چمن کی مدعیت میں درج کی گئی ہے.
ایف آئی ار نامعلوم دہشت گردوں کےخلاف جسمیں دہشت گردی کے دفعات شامل کیے گئے ہیں، چمن میں بم دھماکے کے خلاف آل پارٹیز تاجر کے زیراہتمام احتجاج ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، احتجاج ریلی تاج روڈ باچا خان مرکز سے شروع ہوئی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی ایک جلسے میں تبدیل ہوئی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے، مقررین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکومت دھماکے میں ملوث عناصر کو بےنقاب کر کے سخت سزا دیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر