معروف فلم اداکار سنجے دت پھیپھڑ وں کے کینسر میں مبتلا

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان اسٹیج تھری پر ہے جس کے بعد اب وہ فوری علاج کے لیے امریکہ جائیں گے انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔سنجے دت نے کہا کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔