ملک میں کورونا کے وار جاری ،730 نئے کیس رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ملک میں کورونا کے وار جاری ہے،رپوٹ کہ مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے، ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 ہو گئی، صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 193 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات ہوئیں،اموات کی مجموعی تعداد 6129 ہو گئی ہیں ۔