ajmal 1

سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے اپنے اوپر لگاۓ گئے الزامات مسترد کر دئے

ویب ڈیسک (پشاور): سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر آڈیو لیک معاملے پر بنا ئے گئے انکوائری کمیشن نے متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے، سابق مشیر اجمل وزیر اور اشتہاری کمپنی کے ثاقب بٹ کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔ دونوں کا بیان ایک ہی دن قلمبند کیا گیا، متعلقہ انفارمیشن افسران کے بیانات بھی قلمبند کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، جلد رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی جائیگی، اجمل وزیر اور ثاقب بٹ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کر دئے ہیں۔انفارمیشن افسران نے تمام معاملات سے کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف