Chaman City 1

پاک افغان چمن بارڈر پر دو طرفہ ٹریڈ بحال

ویب ڈیسک(چمن): چمن پاک افغان بارڈر پر دو طرفہ ٹریڈ بحال کر دیا گیا ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والا چمن بارڈر آج دوبارہ دو طرفہ ٹریڈ کیلئے بحال کر دیا ، چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان فورسز کے مابین فائرنگ کے بعد سے ٹریڈ کیلئے بندتھا، پاک افغان بارڈر حکومتی کمیٹی چمبر اف کامرس اور آل پارٹیز کے ساتھ مذاکرات کے بعد کھولا گیا۔مال بردار ٹرک افغانستان اور پاکستان میں داخل ہونا شروع۔چمن بارڈر کھلتے ہی سرحد کے دونوں طرف گاڈیوں کی رش لگ کئ۔چمن پاک افغان بارڈر پر پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری