images 19

چھوٹےاوردرمیانےکاروبارکی ترقی کیلئےقومی رابطہ کمیٹی کی تشکیل

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نےچھوٹےاوردرمیانےکاروبارکی ترقی کیلئےقومی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دےدی-

14رکنی کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار ہوں گے، صنعت و پیداوار ،تجارت،خزانہ،توانائی ،پٹرولیم اور قانون و انصاف کے وفاقی سیکرٹری کمیٹی کے رکن ہونگے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

چاروں صوبوں کے نمائندے،چیئرمین ایف بی آر ،چیئرمین ایس ای سی پی ،سمیڈ ا اور ٹی ڈیپ کے سربراہان، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک اور اہم شعبوں کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

قومی رابطہ کمیٹی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کیلئے 2ہفتے میں پالیسی کا مسودہ تیار کریگی۔