خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1236 گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے74 کیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 35 ہزار 21 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 69 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کے پی میں کورونا سے اب تک 32 ہزار317 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی 13 ہزار179 ہوگئی ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 583 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں کوئی اموات نہیں۔ پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 افراد متاثر ہوئے۔