polio 1

بنوں میں کورونا وائرس کے باعث چار ماہ تعطل کا شکار انسداد پولیو مہم شروع ہوا

ویب ڈسک (بنوں ) : بنوں میں کورونا وائرس کے باعث چار ماہ تعطل کا شکار انسداد پولیو مہم شروع ہوا ہے،
پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو قطرے پلا یا جا ئے، دو لاکھ 36 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، انتظامیہ کے مطابق انسداد پولیو میں ایک ہزار 43 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انضمام سے پہلے وزیر سب ڈویژن میں فیک فنگر مارک کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے سے محروم رکھا جاتا تھا، ان پہاڑی سلسلوں میں پولیو ٹیمیں باقاعدہ گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں،پولیو ٹیمیں پر امید ہیں کہ یہاں کے قبائلی عوام مہم میں بھرپور ساتھ دیں گے، دو لاکھ 36 ہزار بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایک ہزار 43 ٹیمیں انسداد پولیو میں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق