locals marooned in kurigram as flood water got into their houses and inundated their yard on tuesday july 14 2020 1594721685998

بنگلادیش میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز

ویب ڈیسک :بنگلادیش میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیلاب سے بنگلا دیش کا ایک تہائی حصہ متاثر ہوا ہے، ڈھاکہ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ، سیکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں مویشی پانی میں بہہ گئے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ متعدد دریاں میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہے، فلاحی تنظیموں کے کارکنوں نے لوگوں میں راشن تقسیم کیا، کئی افراد کو لانچوں میں بٹھا کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ۔مون سون بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، سڑکوں پر درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے کے سبب جہاں ہلاکتیں ہوئی ہیں وہاں کرنٹ لگنے سے بھی متعدد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متاثرہ علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام کی جانب سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں