63a9a9480fd2444aa6b7a158b4efbd47 18 2

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15932ہے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و اپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 14 مریض جاں بحق، 24 گھنٹوں میں ملک میں 626 افراد میں کرونا کی تصدیق،ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15932ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 66 ہزار 215مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.

ملک میں 2 لاکھ 87 ہزار 300 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں1 لاکھ 25ہزار 289 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،پنجاب میں 94993 خیبرپختونخوا 35021 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،اسلام آباد میں 15342 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،گلگت بلتستان 2426 ، بلوچستان میں 12062 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،آزادکشمیر میں کورونا کے 2167 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6153 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،سندھ میں کورونا کے 2307، پنجاب 2180 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا 1236، اسلام آباد میں 173 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں،
بلوچستان 138، گلگت بلتستان میں کورونا کے 6 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 59 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 23745کورونا ٹیسٹ کئے گئے.

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1333 مریض زیرعلاج،ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1920 وینٹی لیٹرز مختص ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 144 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 22 لاکھ 29 ہزار409کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں.