5f3611efa2751

پاکستان سول ایوارڈزکااعلان صدرمملکت نے کردیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): معروف مصورصادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی، ظہور الحق کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔جمیل جالبی اور احمد فراز مرحوم کیلئے بھی نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔معروف گلوکارہ عابدہ پروین کو بھی نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی جامعات کی ریسرچ ورک میں ناقص کارکردگی، رپورٹ جاری

ان کےعلاوہ اداکار طلعت حسین، بشری انصاری، اینکر نعیم بخاری کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

کرکٹرعبدالقادر مرحوم اور فاروق قیصر(انکل سرگم) کو بھی ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ فلم اسٹار نعمت سرحدی، ہمایوں سعید، اداکارہ ریشم کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کواسلام آبادمیں جلسےکاگرین سگنل،ضلعی انتظامیہ کوہدایات جاری

ان کےساتھ ہی اداکارہ سکینہ سموں، گلوکارعلی ظفر کیلئے بھی صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈز 23 مارچ 2021 کو مختلف شخصیات کو دئیے جائیں گے-