arif alvi 14

کشمیری عوام کےمنصفانہ حق خودارادیت کی حمایت پاکستان جاری رکھےگا- صدر ڈاکٹرعارف علوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد) : پاکستان کشمیری عوام کےمنصفانہ حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھےگا، صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو فراموش نہیں کرنا چا ئیے، جنہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے وحشیانہ مظالم کاسامنا ہے، تہترویں یوم آزادی کے موقع پر انھوں نے اپنے پیغا م میں کہا کہ بھارت گزشتہ تین عشروں سے زائد عرصے سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، اور پانچ اگست دوہزار انیس کو لاک ڈائون کے نفاذ کے بعد سے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل عام کے مظالم میں تیزی آگئی ہے، بھارت میں تمام اقلیتوں کونشانہ بنایا جارہا ہے، اور مودی حکومت ملک میں ہندو بالادستی کی پالیسی مسلط کرنا چاہتی ہے، صدر نے کہا ہےکہ میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے عوام کویقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ان کے منصفانہ حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، جس کا وعدہ اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کیا گیا ہے،
قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ہر پاکستانی پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کرنے کا پختہ عزم کرے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متحدرہیں، یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں ہمارےآباو اجداد نے دیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے