download 94

شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیرپرمتحد رہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیرپرمتحد ہیں، وزیرمملکت ریاستوں اورسرحدی امور کے لیے تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیرپرمتحد ہیں اوراقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردارادا کرے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کےلئےجدوجہد کررہے ہیں، اوریہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلے کے حل کے لئےاپنا کرداراداکرے، وزیر مملکت نے مسلم امہ میں اتحاد کی ضرورت پرزوردیا ہے اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ کومضبوط بنانے کے لیے اپنا کردارادا کریں تا کہ پاکستان کو مزید خوشحال بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی