پشاور بی آر ٹی میں سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک (پشاور): مسافروں کو سفری سہولیات ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوں گی۔ انتطامیہ نے مسافروں کے لیے دوران سفر نسوار کے استعمال پر ہی نہیں بلکہ ساتھ رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔

بسوں میں صفائی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے نسوار اور تمباکو والی اشیاء کو بسوں میں لانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سفر کے دوران قینچی اور چھری لانے پر بھی پابندی ہے۔ بس میں نسوار اور تمباکو کے استعمال پر پابندی کے فیصلے پر شہری بھی خوش ہیں۔ میٹرو بس میں کورونا ایس او پیز کے تحت بغیر ماسک کے مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت نہیں ہے۔