آل پاکستان سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

ویب ڈ یسک : آل پاکستان سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا، آل پاکستان سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین کا مطالبہ کیا کہ تمام سکول ایک ہی وقت میں کھولے جائیں، کورونا کا زور ٹوٹنے اور کاروباری مراکز کھلنے سے کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔
ملک ابرار حسین نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ اگر تجارتی مراکز کھلنے اور عوام کے رش سے مسئلہ نہیں بنا تو بچوں کے سکول جانے سے بھی نہیں بنے گا، حکومت تعلیمی اداروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے، 15 اگست کو کھولے گئے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کو سلسلہ ناقابل قبول ہے، تمام کلاسوں کو ایک ہی وقت میں کھولنے کا اعلان کیا جائے، بچوں کا قیمتی وقت پہلے ہی ضائع ہو چکا مزید تاخیر خطرناک ہو گی، کھولے گئے تعلیمی اداروں اور مدارس کے امتحانات سے بچوں میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تعلیمی ادارے کھول کر تعلیمی سرگرمیاں فی الفور شروع کرائی جائیں۔