ملائشیا نے کورونا پھیلنے کے خدشے پر پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک (ملائشیا): ملائشیا نے کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، ایسے ممالک جن میں کورونا مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے، ان پر پابندی گزشتہ روز سے نافذالعمل کی گئی ہے۔
ملائشین حکام کی جانب سے جو فہرست جاری کی گئی ہے ان میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، بھارت، فرانس، بنگلہ دیش، اٹلی، ارجنٹینا، عراق، ترکی، سپین، امریکہ، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، ایران، جنوبی افریقہ، میکسیکو، چلی، ، برطانیہ، فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہیں۔