asdzasd

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔441 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 6 مریض کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 441 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5540 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 87 ہزار 950 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 2 لاکھ 99 ہزار 855 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 31 ہزار 115 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 97461، خیبرپختونخوا میں 36755 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 15804 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3137، بلوچستان میں 13227 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزادکشمیر میں کورونا کے 2356 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6365 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2436، پنجاب 2213 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1256، اسلام آباد میں 177 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کورونا کے 73 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 65 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 25081 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،
ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1029 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 99 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 28 لاکھ 50 ہزار 121 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان