بین الافغان مزاکرات کی افتتاحی تقریب 12 ستمبر کو قطر میں ہوگی

ویب ڈیسک : بین الافغان مزاکرات کے پہلے راونڈ کی تاریخ طے پاگئی ہے، بین الافغان مزاکرات کی افتتاحی تقریب 12 فروری کو قطر میں ہوگی، افغان طالبان نے12 ستمبر بمطابق 24 محرم بین الافغان امن مزاکرات مین شرکت کا اعلان کر دیا۔
ذبیح اللہ مجاہد ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کے تحت بین الافغان مزاکرات کے افتتاحی سیشن میں شرکت کے لیے تیار ہیں، مزاکراتی عمل کو مناسب انداز میں آگے بڑھانے پر تیار ہیں، مزاکرات کے زریعے افغانستان مین جامع امن اور اپنے قومی مفاد میں اسلامی نظام لانا چاہتے ہیں۔