مہمند کان حادثہ: سرچ آپریشن مکمل،25 افراد کی لاشیں ملبے تلے سے نکالیں گئیں

ویب ڈیسک(مہمند): ریسکیو 1122 کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی نگرانی میں ضلع مہمند میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا، ریسکیو1122 نے تحصیل صافی سانحے کے دوران لاپتہ تمام لاشیں نکال لیں.

سرچ آپریشن کے دوران 25 افراد کی لاشیں ملبے تلے سے نکالیں گئیں،ریسکیو1122 نے پانچ دن مسلسل سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران مہمند، پشاور اور چارسدہ کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا.

صوبائی حکومت کی جانب سے ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو سراہا گیا.