9f22280a dd95 4557 92d8 36dd129a67e8 w1200 r1 1

پاکستان کورونا سے نمٹنے والے 7 کامیاب ترین ممالک کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی پوری دُنیا معترف ہے، ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی ڈاکٹر ٹیدروس بھی پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، ورلڈ اکنامک فورم پر جاری جریدے میں پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے والے 7 کامیاب ترین ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا، فہرست میں شامل ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مثالی قرار دیا گیا، ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پولیو سے لڑنے کے لیے انفراسٹرکچرکو کورونا کے خلاف بھی استعمال کیا گیا, ڈی جی ڈبلیو ایچ او کے مطابق پولیو قطرے پلانے کے لیے پولیو ورکرز کو کنٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کے لیے استعمال کرنا کامیاب حکمت عملی رہی, کورونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی بنانے پر جاپان, اٹلی, یوراگوئے بھی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس