ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔ 584 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 3 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے
24 گھنٹوں میں ملک میں 584 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6046 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 88 ہزار 536 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 955 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 31 ہزار 675 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 97602، خیبرپختونخوا میں 36862 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 15862 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3164، بلوچستان میں 13401 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2389 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6373 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2440 ، پنجاب میں 2215 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1256، اسلام آباد میں 178 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کورونا کے 74 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 65 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 28724 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1012 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 90.مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 29 لاکھ 8 ہزار 379 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔