download 2 17

مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے معاملے پرغورکیا جائے گا۔ اسدعمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراسدعمرنے کہا ہے کہ وزیراعظم وسائل کی مقامی حکومتوں کو منتقلی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ عوامی خدمات کے شعبے میں مقامی سطح پربہتری لائی جاسکے، وہ اسلام آباد میں ایک ویڈیو کانفرنس کی صدارت کررہے تھے، جس میں صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈزکے معاملے پرغورکیا گیا، پنجاب اورخیبرپختونخواکے وزرائے خزانہ نے اپنے متعلقہ صوبوں میں صوبائی مالیاتی کمیشن کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، منصوبہ بندی کمیشن کے نمائندوں نے خدمات کی بہتراندازمیں فراہمی کے لئے مقامی حکومتوں کو با اختیاربنانے کی خاطر فنڈزکی مختلف علاقوں کومنتقلی کے مختلف طریقوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا، کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی حکومتوں کو بہتراندازمیں با اختیاربنانے کے معاملے پر مزید غوروخوض کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، مزار اقبال پر حاضری