اداکارہ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑدیا

ویب ڈیسک : پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے انسٹا گرام پراپنی مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا، اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جو کہ ماہرہ خان سے 4 لاکھ زیادہ ہیں، عائزہ خان یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔