دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیاکو24 رنز سے ہرادیا

ویب ڈیسک : مانچسٹرمیں 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو24 رنز سے ہرادیا، انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کوجیت کے لئے مقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر232 رنزکا ہدف دیا، جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم اڑتالیس اعشاریہ چاراوورزمیں 207 رنزبنا سکی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزایک سے برابر ہوگئی، سیریزکا تیسرا اورآخری میچ بدھ کومانچسٹرمیں کھیلاجائے گا،