عامر تہکالی تشدد: جوڈیشل انکوائری مکمل

ویب ڈیسک (پشاور): پولیس کی جانب سے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کامعاملہ،جسٹس لعل جان کمیشن نے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی.

کمیشن نےکیس میں28گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے،کمیشن نے رپورٹ مکمل کرکے صوبائی حکومت کو پیش کردیا.

پولیس نے عامر تہکالی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،شہری کو برہنہ کرکے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی.ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں کمیشن بنایا تھا.