عدالت نے عامرے تہکالی کیس میں دونوں ایس ایچ اوز کی درخواستِ ضمانت خارج کردی

ویب ڈیسک (پشاور): گرفتار ایس ایچ او عمران الدین اور شہریار کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے دونوں ایس ایچ اوز کی ضمانت کی درخواست خارج کردی، عدالت نے آج دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

محفوظ فیصلہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سنایا، رضی اللہ عرف عامر تہکالی کو پولیس نے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، دونوں ایس ایچ اوز کو تشدد کی ویڈیو آنے کے بعد اُنہیں گرفتار کیا گیا تھا۔