وزیراعظم کا بچوں کے دوبارہ سکول جانے کاخیرمقدم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس امرکو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح اوراجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے سکول جائے، انہوں نے آج ایک ٹوئیٹ میں لاکھوں بچوں کے دوبارہ سکول جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ بات یقینی بنانے کے لئے کام کیا ہے کہ سکولوں کی سرگرمیاں کوروناوائرس کے بارے میں صحت کے تحفظات کے قواعد کے مطابق ہوں۔