Eh4rgJjXcAAM9Xd

وزیراعظم عمران خان کاامن اورعلاقائی رابطوں کیلئےوژن واضح ہے – آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوی ہے، ملاقات میں پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق بھی موجود تھے.،ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت.

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کا انعقاد ناممکن تھا،افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں.

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاامن اورعلاقائی رابطوں کیلئےوژن واضح ہے، قومی طاقت کےتمام عناصرمتحدہوکروژن کوحقیقت کی شکل دےرہےہیں،خطےمیں دیرپاامن،ترقی اوراستحکام کویقینی بنارہےہیں.