7af1a3372900822376f600ea4623dab7 XL

پشاور بی آر ٹی بس سروس کو ایک ماہ مکمل۔ ترجمان ٹرانس پشاور

ویب ڈیسک (پشاور): ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ 13 اگست کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پشاور بی آر ٹی بس سروس کا افتتاح کیا گیا تھا۔ بی آر ٹی منصوبہ صوبائی دارلحکومت میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے غیر معمولی پراجیکٹ ہے۔ بی آر ٹی بس سروس روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایک ماہ کے دوران بی آر ٹی سے 30 لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوئے ہیں۔ ادارے کو موصول ہونے والی بیشتر شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ہے، بی آر ٹی پشاور کے 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد زو کارڈز عوام میں تقسیم کئے گئے۔ عوام کی جانب سے اس جدید ٹرانسپورٹ کے اجرا کو بے ہد پذیرائی حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :زین قریشی کی 4مقدمات میں راہداری ضمانت منظور