سوات میں بھی تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے

ویب ڈیسک (سوات): سوات مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے، مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات معمول کی مطابق سکول جا رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو خود سکولوں میں لے جا رہے ہیں، نہم، دہم، کالجز اور یونیورسٹیوں کو ایس او پیز کے تحت کھول دیا گیا، تعلیمی اداروں میں ماسک, ہینڈ سنیٹائزر اور سوشل ڈیسٹنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنرکے مطابق سکول کے داخلی راستوں پر طلباء سمیت اساتذہ کو بھی چیک کیا گیا، طلباء و طالبات سوشل ڈیسٹنس اور ہاتھ کو سنیٹائز کریں۔