مانسہرہ پولیس نے بین الصوبائی آٹھ رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار کر لیا۔ قبضے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل برآمد

ویب ڈیسک (مانسہرہ):مانسہرہ پولیس نے بین الصوبائی آٹھ رکنی گروہ گرفتار کرلیامسروقہ آٹھ گاڑیاں اور 8 موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیے ہیں،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد صادق بلوچ نے تھانہ سٹی مانسہرہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے مانسہرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی آٹھ رکنی کار لفٹر گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ مختلف نوعیت کی گاڑیاں اور آٹھ موٹرسائیکل برآمد کر لیے ہیں یہ ملزمان راولپنڈی اور اسلام آباد سے گاڑی رینٹ پر لے کر آتے اور راستے میں ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر باندھ کر اور لوٹ کر گاڑی چھین کر لے جاتے تھے، مانسہرہ پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔