ہری پورمیں بھی سکول کالج اور یونیورسٹی ایس او پیز کے مطابق کھول گئے

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پورمیں بھی سکول کالج اور یونیورسٹی ایس او پیز کے مطابق کھول دیا گیا، ڈی سی کے مطابق سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، طلباء وطالبات کو تمام تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے تحت ماسک کی پابند کی ہدایات جاری، تمام تعلیمی اداروں میں تھرمل گن سنیٹائزر کو ضروری قرار دیا، ہاتھ دھونے کیلئے واش بیسن نصب کردے، تمام تعلیمی اداروں میں کلاسوں میں سماجی فاصلے کو ضروری بنانے کیلئے ہدایات جاری کی۔