arif alvi 5

اقلیتوں کو ملک میں مساوی شہری حقوق حاصل ہیں- صدر مملکت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں جس کی ضمانت آئین پاکستان میں فراہم کی گئی ہے، انہوں نے اسلام آباد میں سابق پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج کی قیادت میں اقلیتی برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقبل میں ان حقوق کا تحفظ کو یقینی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں اقلیتوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، اس موقع پر خلیل جارج نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتیں بھارتی فورسز کے اقلیتوں پر مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی، وفد میں شامل سرداررنجیت سنگھ نے کہا کہ سکھ برادری کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستان کی بے حد شکرگزار ہے.

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک